امریکا: نسلی منافرت پر مبنی گروہوں کی تعداد میں 14فیصد اضافہ

اتوار 6 مارچ 2016 10:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء)سدرن پاورٹی لاسینٹرکی تحقیقی رپورٹ کیمطابق 2014ء میں امریکا میں نسلی منافرت پرمبنی گروہوں کی تعداد784تھی جو 2015ء میں بڑھ کر 892ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق منافرت پرمبنی گروہوں کی سب سے زیادہ تعدادٹیکساس، کیلیفورنیا اور فلوریڈا میں ہے، جبکہ نیویارک، پنسلوینیا اور ٹینیسی میں بھی نسلی منافرت پرمبنی گروہوں کی غیرمعمولی تعدادموجودہے۔

(جاری ہے)

صرف کلان گروپ کی تعداد72 سے بڑھ کر ایک سال میں 190ہوچکی ہے۔منافرت پرمبنی سیاہ فاموں کیگروہوں کی تعدادمیں بھی اضافہ ہواہے اوریہ 113سیبڑھ کر180ہوگئی ہے۔رپورٹ کیمطابق حکومت مخالف اور سازشی ذہن کے حامل گروہوں کی تعدادبھی 874سے کر998ہوگئی اورمنافرت پرمبنی فورم اسٹارم فرنٹ کیاراکین کی تعدادمیں سالانہ 25ہزارافرادکااضافہ ہورہاہے،اس سے پہلے پیورریسرچ نے واضح کیاتھاکہ صرف19فیصدامریکیوں کواس بات پریقین ہے کہ حکومت جوکہتی ہیوہ ٹھیک ہوتاہے۔