بھارتی انتہا پسندآر ایس ایس اور بی جے پی نے کنہیا کمارکی زبان کاٹنے اور قتل کرنے پر16 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کر دیا،کنہیار کمار نے نریندر مودی کی بے عزتی کی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، بی جے پی

اتوار 6 مارچ 2016 10:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں مودی سرکار کی ذیلی تنظیم بھارتی جنتا یووا مورچہ کے ضلعی صدر کل دیپ ورشنے نے اعلان کیا ہے کہ جو بھی کنہا کمار کی زبان کاٹے گا اسے 5 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، کل دیپ کا کہنا ہے کہ کنہیا نے شیو سینا ، بے جی پی اور نریندر مودی کی بے عزتی کی ہے جسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، اس لئے ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے انہوں نے کنہیا لال کی زبان کاٹنے پر انعام کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نئی دلی کے مختلف علاقوں میں قدرے غیر معروف ہندو انتہا پسند تنظیم پوروانچل سینا کی جانب سے ہندی میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ جو بھی کنہیا کمار کو قتل کرے گا اسے 11 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا، پوسٹر میں تنظیم کے سربراہ آدرش شرما کا نام اور اس کا موبائل نمبر بھی لکھا گیا ہے۔واضح رہے کہ کنہیا کمار پر کشمیری رہنما افضل گورو کی پھانسی کی برسی کے موقع پر ریلی کے انعقاد اور پاکستان زندہ باد نعرے لگانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :