طالبان کا افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار،پہلے حکومت ہمارے مطالبات پر عمل کرے۔ مطالبات کی منظوری تک مذاکرات کے نتائج برآمد نہیں ہوں گے،غیر ملکی خبررساں ادارہ

اتوار 6 مارچ 2016 10:37

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 6مارچ۔2016ء) افغان طالبان نے افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق افغان مصالحتی عمل کو ایک بار پھر دھچکہ ملا۔ افغان طالبان نے امن مذاکرات کے عمل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکومت ہمارے مطالبات پر عمل کرے۔ مطالبات کی منظوری تک مذاکرات کے نتائج برآمد نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے افغان طالبان نے افغان حکومت کو افغان گرفتار طالبان کی رہائی‘ طالبان کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کو واپس لینے سمیت متعدد مطالبات پیش کئے گئے تھے افغان امن مصالحتی کمیٹی کا اجلاس اجلاس اسلام آباد میں رواں مہینے کے آخر میں ہونے کا امکان ہے تاہم افغان طالبان نے مذاکرات عمل میں شرکت کو مشروط کردیا گیا۔ مذاکرات کو جاری کرنے کیلئے امریکہ ‘ چین ‘ پاکستان اور افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :