سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عوام کو ماموں بنا دیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے والوں کو ٹیوب ویل بھی نہ مل سکا

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عوام کو ماموں بنا دیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرنے والوں کہ وہ ٹیوب ویل بھی نہ مل سکا جس کا سپیکر نے بڑی دھوم دھام سے افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق لاہور میں اپنے حلقے میں گئے ان کی آمد پر عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں سردار ایاز صادق نے اپنے حلقے میں پینے کے صاف پانی کیلئے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا اور خوب تصاویر بھی بنوائیں مگر علاقہ مکینوں کو اس ٹیوب ویل کا کوئی پتہ نہیں کہ یہ کہاں واقع ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بدبودار اور گدلا پانی پینے پر مجبور ہیں سپیکر نے ٹیوب ویل کا افتتاح کیا تو علم نہیں علاقے میں تو کوئی بھی نیا ٹیوب ویل نہیں بنا اور نہ ہی کوئی ٹیوب ویل موجود ہے