سندھ اسمبلی ،لاڑکانہ میں استاد کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے پر زبردست احتجاج ، حکومت سندھ سخت اقدام اٹھا ئے، سو رٹھ نے حکومت سندھ لڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں خوا تین اسا تذہ مقرر کرے تاکہ ایسے واقعات نہ ہوسکیں ، نند کمار، استاد کو گرفتارکیا گیا ہے اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے معطل کر کے کارروائی شروع کی گئی ہے ملازمت سے برطرف بھی کیا جا ئے گا، نثار کھوڑو

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:22

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء)سندھ اسمبلی کے اجلاس میں جمعہ کے روز لاڑکانہ میں ایک استاد کی جا نب سے چو تھی جما عت کی بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ پر زبر دست احتجاج کیاگیا مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سو رٹھ نے کہاکہ حکومت سندھ کو چا ہئے کہ وہ اس پر سخت اقدام اٹھا ئے نند کمار نے کہاکہ حکومت سندھ کو چا ہئے کہ وہ کڑکیوں کے تعلیمی اداروں میں خوا تین اسا تذہ کو مقرر کرے تاکہ ایسے وا قعات نہ ہوسکیں اب اس معصوم بچی کی زندگی تو تباہ ہو گئی سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے کہاکہ اس استاد کو گرفتارکیا گیا ہے اس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے اس کو معطل کر کے کارروائی شروع کی گئی ہے اس کو ملازمت سے برطرف بھی کیا جا ئے گا انہوں نے کہاکہ رواں سال این ٹی ایس ٹیسٹ میں خواتین کی عمر کی حد مقرر نہیں کی گئی ہے اور مارکس میں بھی خواتین کو20فیصد اضا فی مارکس دے جلد ہی زیا دہ خواتین اسا تذہ بھرتی ہو جا ئیں گی

متعلقہ عنوان :