لاہور، مقامی شہری کا ناقص برگر کی شکایت پر تشدد کانشانہ بنانے والے میکڈونلڈانتظامیہ کیخلاف پچاس ہزار روپے ہرجانے کا دعوی

ہفتہ 5 مارچ 2016 08:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء) مقامی شہری نے ناقص برگر کی شکایت پر تشدد کانشانہ بنانے والے میکڈونلڈ(اقبال ٹاؤن) کی انتظامیہ کے خلاف پچاس ہزار روپے ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا ہے۔ شہری ثاقب نے اپنے دعوے میں موقف اختیا رکیا ہے کہ وہ2013ء میں اپنی فیملی کے ہمراہ میکڈونلڈ گیا۔

(جاری ہے)

انہیں وہاں جو برگر دئیے گئے وہ انتہائی گھٹیا تھے۔ درخواست گزار نے ا س کی شکایت کی تو انتظامیہ نے اسے فیملی سمیت دھکے دے کر عمارت سے باہر نکال دیا۔ بعد ازاں میکڈونلڈ انتظامیہ نے اس کے خلاف کیس کر دیا جس میں عدالت نے اسے باعزت بری کر دی۔ دعوے میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مدعی کو میکڈونلڈ انتظامیہ سے پچاس ہزار روپے ہرجانہ دلوائے۔

متعلقہ عنوان :