پٹھان کوٹ حملہ تحقیقات کیلئے پاکستانی ٹیم وسط مارچ میں آئیگی:بھارتی میڈیا ، پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کے بعض حصوں تک رسائی دی جائے گی۔بھارتی حکام

ہفتہ 5 مارچ 2016 09:02

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5مارچ۔2016ء ) بھا رت نے پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کے لیے آ نے والی پاکستانی تفتیشی ٹیم کو ایئربیس کے بعض حصوں تک رسائی دینے کا فیصلہ کر لیا ،بھارتی میڈیا نے بھارتی حکام کے حوا لے سے کہا ہے کہ پاکستانی تفتیشی ٹیم مارچ کے وسط میں بھارت آئے گی، پاکستانی ٹیم سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو پٹھان کوٹ ایئربیس کے بعض حصوں تک رسائی دی جائے گی۔

بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا، بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی پاکستانی تحقیقاتی ایجنسی سے رابطے میں رہے گی، 2جنوری کو پٹھان کوٹ ایئربیس حملے میں 7بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چھ حملہ آور مارے گئے تھے۔