نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی،عمارتوں کوخالی کرالیا گیا ،مال گاڑی کے 16ڈبے پٹری سے اتر ے، دو ٹینکرز سے ایتھنول لیک ہوا،50گھروں کو خالی کرا لیا گیا

جمعہ 4 مارچ 2016 09:09

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 4مارچ۔2016ء)نیویارک میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتوں کوخالی کرالیا گیا۔امریکی ریاست نیویارک میں مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی میڈیا کے مطابق حادثہ نیویارک کے مغربی علاقے ریپلی میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

مال گاڑی کے ایتھنول سے بھرے 16ڈبے پٹری سے اتر گئے، جس کے نتیجے میں دو ٹینکرز سے ایتھنول لیک ہوا۔

تاہم پولیس اور ریسکیو حکام نے ایتھنول کیاخراج پر قابو پا لیا۔حکام نے خطرے کے پیش نظر 50سے زائد گھروں کو خالی اور اسکولوں کو بند کرا دیا۔متاثرہ افراد کو قریبی چرچ میں منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے باعث چار ریلوے ٹریکس پر ٹرینوں کی آمدو رفت کئی گھنٹے تک بند رہی۔ حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں -