عمر اکمل کی وہ معصومانہ خواہش جو وقار یونس اور شاہد آفریدی نے پوری کرنے سے صاف انکار کر دیا

جمعرات 3 مارچ 2016 09:29

میر پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء)قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقاریونس اور کپتان شاہد آفریدی نے عمر اکمل کی ’معصومانہ خواہش‘پوری نہیں کی۔تفصیلات کے مطابق عمر اکمل نے کہاتھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اوپر والے نمبروں پر بیٹنگ کریں لیکن ان کی یہ خواہش پوری نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ عمر اکمل متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ میں چوتھے نمبر پر کھیلنے کیلئے میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت کیلئے کلیدی کردارادا کیا ، انہوں نے شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹیم میں اوپر والے نمبروں پر کھلایاجائے لیکن آج بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بھی کپتان اور کوچ کی جانب سے عمر اکمل کی معصومانہ خواہش پوری نہیں کی گئی ،وہ میدان میں پانچویں نمبر پر کھیلنے کیلئے آئے اور محض 4رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے۔

متعلقہ عنوان :