چیئرمین پی سی بی کا ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار، ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ،شہریار خان

جمعرات 3 مارچ 2016 09:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں قومی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ، بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریا رخان نے ایشیا کپ کے ایک اہم میچ میں قومی ٹیم کی بنگلہ دیش کے ہاتھوں بدترین شکست اور ایونٹ سے باہر ہونے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تا ہم شہریا رخا ن نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی تبدیلی کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا ۔