سابق نیوزی لینڈکرکٹرمارٹن کروانتقال کرگئے

جمعرات 3 مارچ 2016 09:27

آک لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء)سابق نیوزی لینڈکرکٹرمارٹن کرو53سال کی عمرمیں آک لینڈ میں انتقال کرگئے۔مارٹن کروکینسر کے مرض میں مبتلا تھے، وہ اپنے دور کے کامیاب کھلاڑی رہے۔

(جاری ہے)

مارٹن کرونے 1982ء میں اپنا پہلا انٹر نیشنل میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلا، 77ٹیسٹ اور 143ون ڈے میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی جبکہ انجری کے باعث 33سال کی عمر میں 1995ء میں کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ بطور رائٹراور کمنٹیٹر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔انہیں کینسر کا موذی مرض 2012ء سے لاحق تھا۔انہوں نے دو شادیاں کیں،ان کی دوسری اہلیہ لورین ڈوونس سابق مس یونیورس رہ چکی ہیں،پسماندگان میں انہوں نے تین بچے بھی چھوڑے ہیں۔