کراچی ،حکومت سندھ کا لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کوآگاہ کرنے کافیصلہ ،245میں سے 31لاپتہ افراد بارے کوئی سراغ نہیں مل سکا ، فائلیں بند کی جارہی ہیں،ہوم سیکریٹری مصطفی جمال شاہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 3 مارچ 2016 09:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) حکومت سندھ نے لاپتہ افراد سے متعلق کمیشن کوآگاہ کرنے کافیصلہ کیا ہے کہ 245میں سے 31لاپتہ افراد کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے لہذا اب ان کے بارے میں فائلیں بند کی جارہی ہیں یہ فیصلہ بدھ کے روز ہوم سیکریٹری مصطفی جمال شاہ کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس میں کیاگیا ،جس میں سی ٹی ڈی،اسپیشل برانچ،کرائم برانچ اوردیگر خفیہ اداروں کے اعلی افسران نے شرکت کی اجلاس میں بتایا گیا کہ دیگرلاپتہ افراد کے بارے میں کچھ شہادتیں موصول ہوئی ہیں،جوورثاء عینی گواہوں یاپھرپولیس حکام نے فراہم کی ہیں لیکن 31افراد کے بارے میں اب کوئی اطلاع،ثبوت یاشہادت موصول نہیں ہوئی اس لیے ان کے بارے میں مزید کچھ نہیں بتایاجاسکتا اس اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے بارے میں پیرکے روزلاپتہ افراد کے بارے میں سپریم کورٹ کے حکم پربنائے گئے کمیشن کے سامنے یہ تفصیلات پیش کی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :