دہشت گردی کا خطرہ، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144 نافذ ،دوماہ تک لاگو ہوگی ، ہوٹلز ، موٹلز، گیسٹ ہاوٴسز، اور سرائے سمیت کسی بھی مقام پر ٹھہرنے والوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے، خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا

جمعرات 3 مارچ 2016 09:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء) دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ144 نافذ کردی ہے ، دوماہ تک لاگو ہونے والی پابندی کے تحت تمام ہوٹلز ، موٹلز، گیسٹ ہاوٴسز، اور سرائے سمیت کسی بھی مقام پر ٹھہرنے والوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے نوٹیفیکیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق دوماہ تک لاگو ہونے والی پابندی کے تحت تمام ہوٹلز ، موٹلز، گیسٹ ہاوٴسز، اور سرائے سمیت کسی بھی مقام پر ٹھرنے والوں کے مکمل کوائف تھانوں میں جمع کرانا لازمی ہوں گے۔کوئی بھی شخص مکان کرائے پر دے یا زمین دے تو بھی متعلقہ تھانے میں کوائف دینا ہونگے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے قانون حرکت میں آئی گا۔ ڈپٹی کمشنرآفس کی جانب سے پولیس کو نوٹفیکشن کے ذریعے آگاہ کردیا گیا کہ پابندی دوماہ تک لاگو ہوگی۔