امن وامان کی بحالی،سینیٹ کمیٹی داخلہ نے خیبرپختونخوا کا وفاق سے66ارب کا مطالبہ مسترد کردیا،صوبائی حکومت امن وامان کا مکمل منصوبہ کمیشن کو بھیجے، کمیٹی منصوبے کو مدنظر رکھتے ہوئے66ارب روپے جاری کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو سفارش کریگی،قائمہ کمیٹی کا صوبے میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر غور،صوبائی حکومت اب تک وصول کی گئیں غیر ملکی امداد کی تفصیلات کمیٹی کو بھیجنے کی ہدایت

جمعرات 3 مارچ 2016 10:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 3مارچ۔2016ء)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے خیبرپختونخوا کی جانب سے امن وامان کی بحالی کیلئے وفاق سے66ارب کے مطالبہ کو مسترد کردیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت غیر ملکی امداد سے وصول کئے گئے اربوں روپے کی تفصیلات کمیٹی کو ارسال کریں۔خیبرپختونخوا حکومت نے ملک کی امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جاری ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے وفاق سے66ارب روپے کا مطالبہ کیاتھا اور اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو بھیجی تھیں۔

(جاری ہے)

سینیٹ کی کمیٹی برائے داخلہ نے کے پی کے اس مطالبہ پر غور کیا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان کا ایک مکمل منصوبہ کمیشن کو بھیجے اور اس منصوبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے66ارب روپے جاری کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو سفارش کریگی تاہم موجودہ حالات میں سفارش کرنے سے انکار کردی ہے اس کے ساتھ کمیٹی نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اخراجات اپنے وسائل سے پیدا کرے۔قائمہ کمیٹی نے صوبہ میں غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں پر غور کیا اور صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ اب تک وصول کی گئیں غیر ملکی امداد کی تفصیلات کمیٹی کو بھیجی جائے

متعلقہ عنوان :