کشمیر اور ہزارہ ڈویثرن میں آج سے بارشوں کاسلسلہ شروع ہوگا،این ڈی ایم اے کا ممکنہ لینڈ سلائنڈنگ سمیت دیگر نقصانات سے متعلق انتباہ

بدھ 2 مارچ 2016 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء)کشمیر اور ہزارہ ڈویثرن میں آج(بدھ ) سے بارشوں کے باعث ممکنہ لینڈ سلائنڈنگ سمیت دیگر نقصانات سے بچنے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے ) کی انتباہ جاری کر دیا گیا ہے ۔دونوں حکومتوں کو بتایا گیا ہے کہ دو نوں ریجن میں شدید بارشوں کے دوران لینڈ سلائنڈنگ سمیت مکانوں ،پہاڑوں ،سڑکوں سمیت دیگر جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا کہ انتظامیہ عوام کی جان و مال کے کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔بارشوں کا سلسلہ ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتا ہے اور اس سے نقصان کا اندیشہ بھی ہے ۔خبر رساں ادارے کو آزاد کشمیر حکومت ذرائع سے معلوم ہو ا ہے کہ انتظامیہ نے این ڈی ایم اے کی وارننگ کے بعد ایمرجنسی نافذ کر کے سڑکوں سمیت دیگر لائنڈ سلائینڈنگ والے علاقوں پر نگرانی شروع کر دی ہے ۔دوسر ی جانب ،چترال ،کلام،دیر ،مالاجبہ ،سوات،ناران، سانگلہ،مری ،گلگت،نیلم ویلی ،سکردو،باغ ،حویلی ،استور،خضراور گھانچی میں برف باری کے بھی قوی امکانات ہیں ۔