نیب پنجاب نے لاہور میں میٹروبس منصوبے کی تحقیقات کا فیصلہ ، ٹیپا سمیت ایل ڈی اے سے میٹروبس منصوبے کا ریکارڈ طلب

بدھ 2 مارچ 2016 08:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) نیب پنجاب نے لاہور میں چلنے والی میٹروبس منصوبے کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ٹیپا سمیت ایل ڈی اے سے میٹروبس منصوبے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب نے ریکارڈ کی طلبی کے لیے ٹیپا اور ایل ڈی اے حکام کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا ہے۔ نیب کے علم میں یہ بات لائی گئی ہے کہ میٹروبس منصوبے میں شدید مالی بے ضابگیاں پائی گئی ہیں جن کی انکوائری کی جائے۔

متعلقہ عنوان :