بھارتی فوج میں شمولیت کے خواہش مند امیدواروں کے ساتھ ذلت آمیز رویہ ،نقل سے بچنے کے لئے امیدواروں کے کپڑے اتروا دیئے گئے

بدھ 2 مارچ 2016 09:02

بہار (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) بھارتی فوج میں شمولیت کے لئے تحریری ٹیسٹ کے دوران نقل سے بچنے کے لئے امیدواروں کے کپڑے اتروا دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق منگل کے روز بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج میں شمولیت کے خواہش مند حضرات کے لئے بھارتی فوجی حکام نے عجیب و غریب نئی شرط عائد کر دی بھارتی فوجی حکام نے خواہش مند حضرات کو حکم دے دیا تمام خواہش مند امیدوار تحریری ٹیسٹ کے دوران نقل سے بچنے کے لئے کپڑے اتارنا ہوں گے نہیں تو ٹیسٹ نہیں دے سکتے بھارتی فوجی حکام نے امیدواروں کو کپڑے اتروا کر تحریری ٹیسٹ میں بٹھا دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :