متحدہ عرب امارات ،واٹس ایپ پر ’بے عزتی‘کرنے پر عمانی شہری کو 3 سال قید کی سزا

بدھ 2 مارچ 2016 09:01

ابو ظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء ) متحدہ عرب امارات کی ایک عدالت نے ایک عمانی شخص کو میسجنگ ایپ 'واٹس ایپ' پر خیلجی ریاست کا 'مذاق' اڑانے پر 3 سال قید کی سزا سنادی. فرا نسیسی خبر رساں ادارے نے مقامی اخبار 'الاتحاد' کے حوالے سے بتایا ہے کہ 29 سالہ صالح محمد صالح الاویسی کو 'ریاست کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور مذاق اڑانے کے مقصد سے معلومات کی تقسیم ' پر سزا دی گئی.رپورٹ کے مطابق صالح نے واٹس ایپ پر ایک آڈیو ریکارڈنگ تقسیم کی، جس میں انھوں نے 'ریاست اور اپنے شہیدوں کو یمن میں بزدلی اور خیانت کا ملزم' قرار دیا.صالح پر 50 ہزار درہم جرمانہ بھی کیا گیا.ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کیا جاسکا کہ صالح نے واٹس ایپ پر یہ پیغام کس کے ساتھ شیئر کیا اور یہ کتنے لوگوں تک پہنچا.واضح رہے کہ سعوی عرب نے یمن کی حکومت کو حوثی باغیوں کے خلاف مدد فراہم کرتے ہوئے گذشتہ برس فوجی آپریشن کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

(جاری ہے)

یمنی باغیوں کے خلاف کی جانے والی فوجی کارروائی میں قطر، کویت اور بحرین کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھی سعودی عرب کا اہم اتحادی تھا ۔