بغداد، خود کش حملوں اور فائرنگ کے واقعات میں 75 افراد ہلاک،ابوغریب جیل پر حملے میں 17 سیکورٹی اہلکار اورجنازہ پر حملے میں 38سے زائد افراد مارے گئے ،حکام

بدھ 2 مارچ 2016 09:00

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء)عراق کے دارالحکومت بغداد میں دو خود کش حملوں اور ابو غریب جیل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 75 ہو گئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ابوغریب جیل پر ہونے والے حملے میں 17 سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مزید حملے کرنے کی بھی دھمکی دی ہے۔

جبکہ عراق میں حکام کے مطابق ملک کے شمال مشرقی حصے ایک جنازے میں ہونے والے خود کش بم دھماکے میں 38 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ دارالحکومت بغداد کے شمال میں اس وقت ہوا جب لوگ قبرستان میں تدفین کے لیے جمع تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اہم شیعہ رہنما شامل ہیں۔خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے بتایا کہ خود کش حملے میں دو شیعہ کمانڈروں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک جنازے میں شریک تھے۔اہلکاروں کے مطابق خود کش حملہ آور شیعہ کمانڈروں کی جانب بڑھا اور اس نے بارود سے بھری واسکٹ کو دھماکے سے اڑا دیا۔عراق میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد اکثر سنی تشدد پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بنتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :