قطر سے ایل این جی درآمد کے معاہدے کے بعد ایل این جی کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا

بدھ 2 مارچ 2016 09:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء)قطر سے ایل این جی درآمد کے معاہدے کے بعد ایل این جی کا پہلا جہاز کراچی پہنچ گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قطر سے ایل این جی معاہدے کے بعد گزشتہ روز القطعارہ نامی جہاز کراچی میں اینگر و ایلنجی ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔

(جاری ہے)

اس جہاز میں 1لاکھ50ہزار مکعب فیٹ گیس موجو دہے جو کہ ری گیسیفکیشن کے عمل کے بعد سات روز کے اندر سوئی سدرن گیس کے سسٹم میں منتقل کردی جائیگی۔پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین آغا جان اختر کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر ہر ماہ ایل این جی کے چار جہاز لنگر انداز ہونگے جبکہ پورٹ قاسم پر مستقبل میں مزید4ایل این جی ٹرمینلز قائم کئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :