چینی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سٹیل پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 2 مارچ 2016 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 2مارچ۔2016ء) چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سٹیل پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ، چینی کمپنی آنسٹیل کے صدر کی قیادت میں دس رکنی وفد نے سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اس موقع پر آنسٹیل کمپنی کے صدر لی ڈونگ وی نے کہا کہ ہماری کمپنی چین کی معیشت میں گزشتہ ساٹھ سالوں سے اہم کردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایم ایس انسٹیل نے مجموعی طور پر 375ملین ٹن سیسہ ، 381ملین ٹن خام لوہا اور 277ملین ٹن رولڈ سٹیل کی پیداوار کی ہے انہوں نے کہا کہ ادارے نے ٹیکس اور منافع کی مد میں مجموعی طور پر 124ارب ین ادا کئے ہیں انہوں نے کہا کہ ادارہ پاکستان میں سٹیل کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر اس شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اس موقع پر چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے چینی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نجی شعبے کی جانب سے سٹیل کے شعبے میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتی ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو نہایت محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے اور اس سلسلے میں سرمایہ کاری بیرونی سرمایہ کاروں کی رہنمائی اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کیلئے اقدامات کرتی ہے

متعلقہ عنوان :