ورلڈٹی20 کے لئے کپتان شاہد آفریدی کی تبدیلی کا امکان،پی سی ب متبادل قیادت کے لئے سرفرازاحمداور شعیب ملک کے ناموں پرغور شروع کردیا

منگل 1 مارچ 2016 01:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء)ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پرشاہد آفریدی قیادت سے محروم ہوسکتے ہیں۔پی سی بی تھنک ٹینک نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں متبادل قیادت کے لئیسرفرازاحمداور شعیب ملک کے ناموں پرغور شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں قومی ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی سے پی سی بی شاہد آفریدی کو قیادت سے برطرف کرنے کا دباوبڑھ گیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا لابیز کے علاوہ بااثر شخصیات بھی بورڈ کا قیادت میں تبدیلی کا مشورہ دے رہی ہیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق ایشیاکپ کے اگلے میچز میں قومی ٹیم کارکردگی میں بہتری نہ ا آئیتو ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے لئے بوم بوم آفریدی کپتان برقرار نہیں رہ سکیں گے۔شاہد آفریدی کی قیادت میں پاکستان نے چھتیس ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے۔سولہ جیتے اور انیس میں اسے شکست ہوئی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی تھنک ٹینک نیورلڈٹی ٹوئنٹی میں متبادل قیادت کیلئے سرفراز احمد اورشعیب ملک کے ناموں پر غور شروع کردیاہے۔شعیب ملک کی زیرقیادت پاکستان نے سترہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بارہ جیتے اورچار ہارے ہیں۔

متعلقہ عنوان :