اسلام آباد،الطاف حسین نے فوج سے متعلق بیان پرساتویں بارمعافی مانگ لی ،الطاف حسین کوشش کریں گے آئندہ کسی کی دل آزاری نہ ہو،فاروق ستار

منگل 1 مارچ 2016 02:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء)ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے فوج سے متعلق بیان پرساتویں بارمعافی مانگ لی اورایم کیوایم کی طرف سے کہاگیاہے کہ الطاف حسین آئندہ کوشش کریں گے کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو۔

(جاری ہے)

الطاف حسین کی تازہ معافی کے حوالے سے ایم کیوایم کے سینئرترین رہنمافاروق ستارنے کہاکہ معافی اللہ کوبہت پسندہے اورانسانوں کے باہمی تعلق میں بھی معافی کی بہت اہمیت ہے ،قائدتحریک جب بھی محسوس کیاکہ ان کے الفاظ سے کسی کی دل آزاری ہوئی توانہوں نے فوراًمعذرت کرلی ،یہ بہت بڑی بات ہے کیونکہ معذرت کرنابھی بہت بہادری کی بات ہے ،یہاں توایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے بہت کچھ کیااورپھراس کااحساس بھی نہیں کیا