تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گی،عمران خان،آزاد احتساب یقینی بنانے کے لئے جامع اور موثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا، ٹویٹ پیغام

منگل 1 مارچ 2016 02:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 1مارچ۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف احتساب کے اپنے بنیادی وعدے کے حوالے سے کسی مصلحت کا شکار نہیں ہو گی۔ آزاد احتساب یقینی بنانے کے لئے ایک جامع اور موثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا اپنے وعدے کے مطابق میں نے پختونخواہ احتساب کے قانون میں ترامیم کے جائزے کے لئے اہم اجلاس کی صدارت کی پختونخواہ کابینہ کو صدارتی حکمنامے کے ذریعے کی گئی ترامیم واپس لینے کی ہدایت کی ہے آزاد احتساب یقینی بنانے کے لئے ایک جامع اور موثر مسودہ قانون جلد صوبائی اسمبلی کے سامنے منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا ترمیمی مسودہ قانون کی جلد از جلد تیاری یقینی بناؤں احتساب کے بنیادی وعدے پرکسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔