عمران خان کا شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لیے زمین دینے پر آرمی چیف کا شکریہ

پیر 29 فروری 2016 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شوکت خانم کینسر ہسپتال کراچی کے لیے زمین دینے پر شکریہ ادا کیا ہے ،اتوار کے روز سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ کینسر ہسپتال کی کراچی میں تعمیر سے لاکھوں مریضوں کو علاج کی سہولت میسر ہو گی ، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے زمین کاعطیہ کر کے لاکھوں لوگوں کو علاج کروانے کا موقع فراہم کیاہے ، کراچی میں شوکت خانم ہسپتال کے لیے زمین کا عطیہ کرنے پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا مشکور ہوں۔

متعلقہ عنوان :