بھارت ، جہیز کا معاملہ کرشمہ کپور نے شوہر اور ساس کیخلاف ایف آئی آر کروا دی، ممبئی پولیس کی ایف آئی آر درج کرنے کی تصدیق

پیر 29 فروری 2016 09:39

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) بھارت میں جہیز کی لعنت سے بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور بھی نہ بچ سکی۔ جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے پر کرشمہ کپور نے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی اداکارہ کرشمہ کپور نے شوہر اور ساس کے تنگ کرنے پر پولیس سٹیشن جا پہنچیں اور ممبئی میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایف آئی آر میں کرشمہ کپور نے شوہر سنجے کپور اور ساس رانی پر جہیز کے معاملے پر ہراساں کرنے اور ذہنی اذیت پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔ ممبئی پولیس نے سنجے کپور کے خلاف ایف آئی آر کے درج ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کرشمہ کپور اور ان کے خاوند سنجے کپور کے درمیان پہلے ہی طلاق اور بچوں کی علیحدگی کا کیس چل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :