مہاراشٹر میں شہری نے اپنے خاندان کے چودہ افراد کو قتل کر کے خودکشی کر لی،مرنے والوں میں سات بچے اور چھ خواتین شامل ، خاندان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا :پولیس ذرائع

پیر 29 فروری 2016 09:39

مہاراشٹر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) بھارتی ریاست مہارشٹرا میں جائیداد کے تنازعے پر بتیس سالہ شہری درندگی پر اتر آیا ، اپنے ہی خاندان کے چودہ افراد قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔ یہ انسانیت سوز واقعہ مہاراشٹر کے شہر تھین میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کے چودہ افراد کو قتل کر کے اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا۔

مرنے والوں میں سات بچے اور چھ خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں واحد زندہ بچ جانے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھاتی میڈیا کے مطابق خاندان کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے،بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں گودھ بدر روڈ کے رہائشی حانصل واریکر کے گھر ایک تقریب تھی اور جب رات کو سب سو گئے تو واریکر نے گھر کے تمام دروازے بند کر کے اپنے خاندان کے 14 افراد کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا اور پھر خود بھی گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واریکر نے پہلے اپنی بیوی، 8 بچوں، ماں باپ اور 3 بہنوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا اور پھر خود بھی خود کشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے ہمیں واقعہ کی اطلاع کا علم اس وقت ہوا جب حانصل واریکر کے حملے میں زندہ بچ جانے والی ایک بہن نے مدد کے لئے چیخ و پکار شروع کی، زخمی لڑکی کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :