یمن ،اتحادی طیاروں کی بمباری میں 30 حوثی باغی ہلاک

پیر 29 فروری 2016 09:37

صنعاء(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) یمن کے دارالحکومت صنعاء میں سعودی قیادت میں اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 30 حوثی باغی ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عرب اتحادی فوج کے طیاروں نے یمن کے صدر مقام صنعاء میں نقیل بن غیلان کے مقام پر داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حوثی باغیوں اور مزاحتمی فورسز کے درمیان تعز شہر میں شدید لڑائی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

دارالحکومت صنعاء اور عمران گورنری میں فضائی حملوں میں حوثیوں کے کئی اسلحہ ذخائر بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ادھر جنوبی یمن میں لحج گورنری کے مرکزی شہر الحوطہ میں سیکیورٹی فورسز کے مراکز پر مشتبہ القاعدہ دہشت گردوں نے بارود سے بھری کاروں سے حملے کیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے النجدہ شہر میں پولیس ہیڈ کواٹر عباس ملٹری کیمپ پر بارود سے بھری گاڑیوں سے حملے کیے ہیں۔ اس سے قبل شمالی عدن میں بھی القاعدہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی مراکز میں دھماکے کیے تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری القاعدہ نے قبول کی تھی

متعلقہ عنوان :