برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنا عالمی معیشت کیلئے دھچکا ہوگا، جی ٹوئنٹی ممالک

پیر 29 فروری 2016 09:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء)معاشی اعتبار سے دنیا کے طاقتور ترین ممالک جی 20 نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے نکل جانا عالمی معیشت کے لئے دھچکا ہوگا۔

(جاری ہے)

جی 20 کے وزرائے خزانہ نے چین میں 2 روزہ مذاکرات کے اختتام پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ برطانیہ کییورپی یونین سے علیحدگی کا نتیجہ عالمی معیشت کے غیر مستحکم ہونے کی صورت میں نکلے گاجس سے لوگوں کی ملازمتوں،ان کی زندگیوں اور زندگی گزارنے کے معیارپر منفی اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :