جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹ کام سربراہ کی ملاقات، جنرل لائیڈ آسٹن کی آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کی تعریف

پیر 29 فروری 2016 09:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 29فروری۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل سریف سے امریکی فوجی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل لائیڈ آسٹن نے الوداعی ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل لائیڈ آسٹن نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔ جنرل راحیل شریف نے افغان امن و استحکام کیلئے جنرل آسٹن کی کوششوں کو سراہا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مصالحتی عمل کیلئے تعاون کو بھی سراہا گیا امریکی سنٹرل کمانڈر کے سربراہ نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔