ڈھاکہ: ناقص انتظامات، قومی ٹیم مینجمنٹ کا آئی سی سی، ایشین کرکٹ کونسل کو خط، سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بہتر بنانے کا مطالبہ کردیا

اتوار 28 فروری 2016 09:55

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) پاکستانی ٹیم اور انتظامیہ کیلئے ناقص انتظامات کے باعث پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے ایشین کرکٹ کونسل اور آئی سی سی کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے لکھے گئے خط ایشیاء کپ کیلئے پاکستانی ٹیم اور انتظامیہ کیلئے مہیا کی جانے والی سہولتوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستانی ٹیم مینجمنٹ کے مطابق ٹیم کی سیکیورٹی اور لاجسٹک سپورٹ بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی ٹیم کی بس خراب ہو گئی تھی جس کے باعث تمام کھلاڑیوں کو 20 منٹ تک سڑک پر کھڑے رہنا پڑا اور دوسری بس کے آنے پر انہیں روانہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :