پاکستان کے مختلف علاقوں میں یکم سے 3 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات

اتوار 28 فروری 2016 10:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) پاکستان کے مختلف علاقوں میں یکم سے 3 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔ مارچ میں بارش کے 4 بڑے اسپیل ہوں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد‘ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں یکم مارچ سے 3 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مارچ کے مہینے میں بارشوں کے 4 بڑے اسپیل ہوں گے۔ ہر اسپیل کا دورانیہ 3 دن ہو سکتا ہے۔کراچی میں 2 مارچ سے3 موسم معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ راولپنڈی اسلام آباد میں پولن الرجی بھی بڑھنے کا امکان ہے۔ جڑواں شہروں میں پولن کی مقدار 40 ہزار فی کیوبک میٹر تک پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :