کوئٹہ،شیخ الحدیث مولاناعبدالقادرحرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے

اتوار 28 فروری 2016 10:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس شوری کے رکن اورسابق ایم این اے مولانانورمحمدمرحوم کے بھائی،مفتی رشید احمد حقانی کے والد،مولانامحموداورمولاناسعیدکے چچاشیخ الحدیث مولاناعبدالقادرحرکت قلب بندہونے سے انتقال کرگئے،ان کی نماز جنازہ آج اتوارکوصبح دس بجے مدرسہ اسلامیہ پشتون آبادآخری اسٹاپ میں اداکی جائے گی،درین اثناء مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولاناولی محمدترابی،حاجی نورگل خلجی،مفتی عبدالغفورمدنی اورعبدالواسع سحرنے مرحوم کی ناگہانی وفات پردکھ وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی عظیم دینی،علمی اورسیاسی خدمات پرانہیں خراج عقیدت پیش کیاانہوں نے دعاکی اللہ تعالی مرحوم کوجنت الفردوس اور پسماندگان کوصبرجمیل عطاء فرمائے