ایک ہفتہ کے دوران 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ،12 میں کمی، 32اشیاء کی قیمتو ں میں استحکام رہا ، ادارہ شماریات

اتوار 28 فروری 2016 10:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران چکن ، ٹماٹر ، ادرک ، ویجیٹیبل گھی ، داش ماش اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ انڈے ، چائے ، پیاز ، دال مونگ ، چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 12 اشیاء کی قیمتیں ایسی ہیں جن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اس کے علاوہ 32اشیاء کی قیمتو ں میں استحکام رہا ادارہ شماریات کے مطابق چکن کی قیمت میں چار روپے اضافہ کے ساتھ 125.13، ٹماٹر 19.11 سے 19.45 روپے ، ادرک ایک کلو 239، دال ماش 256 سے 257 اور گندم کی قیمتوں میں 15روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایک درجن انڈے کی قیمت میں 8 روپے ، 200 گرام چائے کی قیمت میں 11روپے ، ٹماٹر کی قیمت میں 31پیسے پیاز کی قیمت میں ایک روپے دال مونگ کی قیمت میں 68پیسے او کیلے کی قیمت میں اٹھارہ روپے کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ باسمتی چاول ، مٹن دودھ ، دہی دال مسور پٹرول ، صابن و دیگر 126 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا