ہپاٹائٹس سی ، خیبرپختونخوا کے چار اضلاع انتہائی حساس ترین قرار

اتوار 28 فروری 2016 10:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)ہپاٹائٹس سی کے لئے خیبرپختونخوا کے چار اضلاع انتہائی حساس ترین قرار دے دیئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر ملک بھر میں پچیس اضلاع کو حساس ترین قراردیاگیا ہے وزارت قومی صحت ریگولیشن اینڈ کوارڈی نیشن نے خیبرپختونخوا سمیت ملک کے پچیس اضلاع میں ہپاٹائٹس کے سوا کروڑ سے زائدمریضوں کی تصدیق کرتے ہو ئے اسے ہائی رسک قراردیا ہے جن میں خیبرپختونخوا کے لوئردیر، اپر دیر ، ہنگو، سوات ، کے علاوہ اسلام آباد ،پنجاب کے دس ، سندھ کے چار ، بلوچستان کے سات اضلاع شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں پر ہپاٹائٹس بی اورسی کی شرح زیادہ ہو رہی ہے ۔ صوبے کے چار اضلاع اپردیر، لوئر دیر ، ہنگو اور سوات میں ہپاٹائٹس بی اور سی کے اٹھارہ ہزار سے زائدمریض ہیں جن کی تعدا دمیں اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :