پنجاب میں رینجرز آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتمہ ہوگا،عابد شیر علی،ضرب عضب میں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اب دہشت گرد دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں،عوام بجلی چوری سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کی نشاندہی کریں فوری ایکشن لیا جائے گا،کھلی کچہری سے خطاب

اتوار 28 فروری 2016 09:58

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء )وقافی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کے آپریشن سے دہشتگردوں کا خاتم ہوگا، ضرب عضب میں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اب دہشت گرد دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔حکومت بجلی کی طلب و رسد میں فرق پورا کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

عوام بجلی چوری سمیت کسی بھی قسم کی کرپشن کی نشاندہی کریں تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور کالی بھیڑوں کومحکمہ سے نکال دیا جائے گا صارفین کے مسائل حل کرنے میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کسی صارف سے زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات اظہار انہوں نے رشید چوک سمن آباد میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے جب تک پاک سرزمین پر ایک بھی دہشت گرد اور انکے سہولت کا رموجو ہیں وزیراعظم میاں نواز شریف اور پاکستان کے سیکورٹی ادارے جن میں مسلح افواج اوررینجرزشامل ہیں چین سے نہیں بیٹھے گے،ضرب عزم سے بہت کامیابی حاصل ہوئی ہے دہشت گرد دیگرممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزرات پانی و بجلی نے وزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں بڑی صنعتوں کیلئے لوڈ شیڈنگ صفر کر دی ہے جبکہ گھریلو ، تجاری اور زرعی صارفین کو بھی ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ان کی ہدایت پر فیسکو ریجن کے چاروں سرکلز میں سپرنٹنڈنگ انجنئیر ہر ہفتے کے دن کھلی کچہری لگائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ صارفین بجلی سے متعلقہ مسائل ، ملازمین اور افسران سے متعلق شکایات کسی بھی قسم کی کرپشن کی نشاندہی کریں تو اس پر فوری ایکشن لیا جائے گا اور کالی بھیڑوں کومحکمہ سے نکال دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے کھلی کچہر ی میں پیش ہونے والے صارفین سے کہا کہ ایک ایک درخواست پر وہ خود ایکشن لیں گے کیونکہ کہ صارفین کے مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے ۔

سپرنٹنڈنگ انجنئیر سیکنڈ سرکل محمد یعقوب اور ایکسئین ناظم آباد حاجی محمد انور نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکل سے لے کر سب ڈویژن کی سطح پر صارفین کے مسائل کو فوقیت دی جا رہی ہے اور صارفین کو بہترین سروس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں جس کیلئے ان کی ٹیم دن رات کوشاں ۔ کھلی کچہری میں 67درخواستیں پیش کی گئیں جن کے ازالے کے لئے وزیر مملکت نے فوری احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے راہنما محمد اکبر غوری، میاں محمد سرور اور دیگر بھی موجود تھے۔