اسٹیٹ بینک نے ملک کی جامعات کے مستحق طلبہ کیلئے109ملین کی قرض کی منظوری

اتوار 28 فروری 2016 09:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)اسٹیٹ بینک نے مستحق طلبہ کیلئے ایک سو نو ملین کی قرض اسکیم کی منظوری دے دی۔مستحق طلبہ کو قرض فراہم کرنے کی منظوری اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر سعید احمد کی سربراہی میں قائم اپیکس کمیٹی برائے اسٹوڈنٹ لون اسکیم نے دی۔

(جاری ہے)

منظوری کے بعد تعلیمی سیشن مالی سال دو ہزار بارہ تیرہ اور چودہ پندرہ کیلئے ملک کے مختلف جامعات کے مستحق گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ سات سو انتیس طلبہ کو قرضہ فراہم کیا جائے گا۔اسٹوڈنٹ لون اسکیم کا اعلان مالی سال دوہزار دو کے وفاقی بجٹ میں کیا گیا تھا۔ جن طلبہ کو قرض فراہم کئیگئے ہیں ان کے نام نیشنل بینک آف پاکستان کے ویب سائیٹ پر جاری کردیئے گئے ہیں۔