شمالی کوریا نے نئے ٹینک شکن راکٹ کی آزمائشی پرواز کی

اتوار 28 فروری 2016 10:21

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ ان نے نئے ٹینک شکن گائیڈڈ راکٹ کی آزمائشی پرواز کا معائنہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا کے مطابق نیا راکٹ شمالی کوریا کے قومی دفاعی ماہرین نے تیار کیا ہے جبکہ آزمائشی پرواز کا مقصد ٹینک شکن لیزر گائیڈڈ راکٹ کاکنٹرول اور درستگی کا جائزہ لینا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اب یہ راکٹ پہلے کئی زیادہ بہتر صلاحیت کا حامل ہے۔