امریکہ : ارب پتی کر س کرسٹی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کردیا

اتوار 28 فروری 2016 10:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء)امریکی ریاست نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے صدارتی انتخاب میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ارب پتی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔کرس کرسٹی ابتدا میں خود بھی اس سلسلے میں امیدوار تھے لیکن انھوں نے اعدادوشمار کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے کے بعد دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک پریس کانفرنس میں انھوں نے کہا کہ ’میں خوش ہوں کہ میں ٹرمپ کی ٹیم میں ہوں اور ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

(جاری ہے)

‘انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی شکل میں ہی ریپبلکن پارٹی کے پاس وائٹ ہاوٴس تک پہنچنے کا بہترین موقع ہے۔کرس کرسٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیڈ کروز اور مارک روبیو جیسے جونیئر سینیٹ ابھی اس عہدے کے لیے ’تیار نہیں ہیں۔

‘کرسٹی نے ٹرمپ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ میں سیاست کرنے کے طریقوں کی کتاب از سرِ نو تحریر کر رہے ہیں کیونکہ وہ ایسی طاقتور قیادت فراہم کر رہے ہیں جس کا دارومدار ’سٹیٹس کو‘ پر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب سے نومبر کے درمیان ڈونلڈ کی حمایت میں تمام ممکن اقدامات کروں گا تاکہ ان کی مہم جو پہلے ہی عمدہ ہے مزید بہتر ہو جائے۔‘

متعلقہ عنوان :