صومالیہ ، الشباب عسکریت پسندوں کے حملے ، 10 افراد ہلاک ، 25 سے زائد زخمی

اتوار 28 فروری 2016 10:20

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) صومالیہ میں الشباب عسکریت پسند گروپ کے ایک ہوٹل اور پارک میں حملوں کے کے نتیجے کمیں کم از کم دس افراد ہلاک جبکہ پچیس سے زائد زخمی ہو گئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے پہلے دارالحکومت موغادیشو میں صدارتی محل کے زندیک واقع ایس وائی ایل ہوٹل کے قریب بم دھماکے کی کوشش کی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دی جس کے بعد عسکریت پسندوں نے ایک پرہجوم پارک کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور پچیس سے زائد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :