افغانستان، کابل اور کنڑ میں دو خودکش بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک،50 سے زائد زخمی

اتوار 28 فروری 2016 10:18

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) افغانستان کے دارالحکومت کابل اور صوبے کنڑ میں دو خودکش بم دھماکوں میں 26 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے درالحکومت کابل اور صوبہ کنڑ کے صوبائی دارالحکومت اسد آباد میں ہونے والے دو خود کش بم دھماکوں میں کم از کم26 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔ کابل میں خود کش بم حملہ وزارت دفاع کی عمارت کے سامنے ہوا جس میں حکام کے مطابق 12 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

کابل میں ہونے والے خود کش دھماکے سے کچھ گھنٹے پہلے صوبہ کنڑ کے صوبائی دارالحکومت اسد آباد میں گورنر ہاوٴس کے قریب ہونے والے خود کش بم حملے میں افغان ملیشیا کمانڈر سمیت کم از کم 14 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہو گئے۔ صوبائی گورنر وحید اللہ کلیم زئی نے میڈیا کو بتایا کہ بمبار ایک موٹرسائکل پر سوار تھا اور اسد آباد میں ایک سرکاری دفتر کے سامنے جاکر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ انھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ افراد عام شہری اور بچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :