چوہدری محمدسرورنے پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا،تحریک انصاف میں یونین کونسل سے مرکز تک تمام عہدوں پر ڈائر یکٹ انتخابات ہوں گے ‘گورنر کے عہدے سے الگ ہونے کے2سال پورے نہ ہونے کے باوجود پارٹی اور قومی وصوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں ‘میرا جینا مرنا اب تحر یک انصاف اور پاکستان کے ساتھ ہے،آج پاکستان تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ‘تحریک انصاف کو مضبوط بنا نا اور تمام فیصلوں کارکنوں کی مشاورت سے ہوں گے،پنجاب میں (ن) لیگ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں رجیسا سلوک کر رہی ہے اور انکو ترقیاتی فنڈزمیں نظر انداز کررہی ہے ‘ تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

اتوار 28 فروری 2016 10:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 28فروری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے تحر یک انصاف پنجاب کی صدارت کا الیکشن لڑنے کیلئے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں یونین کونسل سے مرکز تک تمام عہدوں پر ڈائر یکٹ انتخابات ہوں گے ‘گورنر کے عہدے سے الگ ہونے کے2سال پورے نہ ہونے کے باوجود پارٹی اور قومی وصوبائی اسمبلی کی نشست پر بھی الیکشن لڑ سکتا ہوں ‘میرا جینا مرنا اب تحر یک انصاف اور پاکستان کے ساتھ ہے ‘آج پاکستان تحر یک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت بن چکی ہے ‘تحریک انصاف کو مضبوط بنا نا اور تمام فیصلوں کارکنوں کی مشاورت سے ہوں گے ‘پنجاب میں (ن) لیگ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے ساتھ سوتیلی ماں رجیسا سلوک کر رہی ہے اور انکو ترقیاتی فنڈزمیں نظر انداز کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

وہ تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر اسد معظم اور تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا آصف توصیف سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے سابق آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی ون مین شو نہیں بلکہ تمام فیصلے کارکنوں سے مشاورت سے ہوتے ہیں اور پارٹی انتخابات کے ذریعے کارکنوں کو یہ موقعہ دیا جارہاہے کہ وہ اپنی مرضی سے منتخب کریں اس سے بڑی اور جمہو ریت کیاہو سکتی ہے ؟۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا اور آج پاکستان میں11لاکھ لوگ گندہ پانی پینے کی وجہ سے مر رہے ہیں اور روزانہ4ہزار لوگ کالے یرقان کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔ا نہوں نے کہا کہ میرا پنجاب کی صدارت الیکشن لڑنیکا فیصلہ حتمی اور کارکنوں کی آواز ہے اور انشاء اللہ میں پنجاب کی صدارت پر کا میاب ہو کر نہ صرف کارکنوں کو انکا مقام دوں گا بلکہ تحر یک انصاف کو پنجاب بھر میں مضبوط اور فعال کیا جا ئیگا اور جب بھی ملک میں عام انتخابات ہوں گے تحریک انصاف بھر پور کا میابی حاصل کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں غر یب اور کمزرور کوا نصاف ملنا ناممکن ہو چکا ہے اور قوم میں مایوسی کے سواکچھ نہیں لیکن میں عوام سے کہتاہوں کہ وہ مایوس نہ ہوں کیونکہ وہ وقت دور نہیں جب ملک سے اندھیروں کا خاتمہ ہو گا اورملک میں حقیقی ترقی اور خوشخالی آئیگی ۔