سسر نے میری شادی کیلئے ٹیسٹ سنچری کی شرط رکھی تھی:اجے جدیجہ

ہفتہ 27 فروری 2016 09:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء)سابق بھارتی بلے باز اجے جدیجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے سسر نے ان کے سامنے اپنی بیٹی سے شادی کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے کی شرط رکھی تھی۔

(جاری ہے)

سابق بھارتی بلے باز کا کہنا تھا کہ ان کی منگنی ہونے کے بعد ان کے ہونے والے سسر ان کی اہلیہ سے کہا کہ اسے بتا دو کہ اگر یہ تم سے شادی کرنا چاہتا ہے تو اسے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری سکور کرنا ہوگی۔

سابق بھارتی بلے باز کے مطابق وہ ایک سال تک ٹیسٹ سنچری بنانے کی کوشش کرتے رہے اور اس دوران دو مرتبہ 70کرکے آوٴٹ ہوئے،بڑ ی مشکل سے ایک بار نائنٹیز میں گئے لیکن 96پر آوٴٹ ہوگئے ،اس کے بعد ان کا دل ٹیسٹ کرکٹ سے اٹھ گیا اور انہوں نے بیگم سے کہا کہ میرے ہونے والے سسر جی سے کہو کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دی ہے ،اب بتائیں آگے کیا کرنا ہے ؟۔

متعلقہ عنوان :