ایران، سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شامی قوم کو کافر قرار دے دیا ، تہران ،شام میں کافروں سے نبرد آزما ہے،ہمارے فوجی کفار سے اسلام کی جنگ لڑنے کے لیے اجازت طلب کررہے ہیں، بیان

ہفتہ 27 فروری 2016 09:57

تہران( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء )ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے شامی قوم کو ”کفار“ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'تہران ،شام میں کافروں سے نبرد آزما ہے اور ہمارے فوجی شام کی سرزمین پرکفار سے اسلام کی جنگ لڑنے کے لیے اجازت طلب کررہے ہیں۔ غیر ملکی 'خبر رساں ایجنسی ‘ کے مطابق خامنہ ای کا یہ متنازع بیان دستوری کونسل کے سیکرٹری جنرل حمد جنتی نے نقل کیا ہے۔

احمد جنتی کا کہنا ہے کہ میں یہ تصور نہیں کرتا تھا کہ سپریم لیڈر اس نوعیت کا بیان علانیہ کسی محفل میں کریں گے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے فوجی شام میں اپنے دفاع کی جنگ نہ لڑتے تو یہ جنگ ہمیں ایران کے کرمان شاہ اور دوسرے علاقوں میں لڑنا پڑتی۔ سپریم لیڈر نے اپنے خطاب میں شام میں جاری لڑائی کو اسلام اور کفر کے درمیان جنگ قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہادت کا دروازہ عراق۔ ایران جنگ کے خاتمے پربند ہوگیا تھا اور اسے شام کے محاذ پر دوبارہ کھولا گیا ہے۔ اب نوجوان شام میں لڑائی کے لیے جانے پر ہم سے اجازت مانگنے پر اصرار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ سپریم لیڈر کی جانب سے شامی قوم کو' کافر' قرار دینے کا بیان کوئی انوکھا نہیں۔ اس سے قبل بھی وہ متعدد مواقع پر شام میں مرنے والے پاسداران انقلاب کو 'شہداء 'قرار دیتیرہے ہیں جو ان کے بہ قول تکفیریوں کے خلاف اور اہل بیت کے دفاع میں لڑتے ہوئے مارے گے۔ ان کا کہنا ہے کہ' شام میں شہید ہونے والے فوجیوں کے لیے ہجرت اور جہاد کے دو اجر ہیں۔

متعلقہ عنوان :