سعودی عرب کے پاس 4 سے 7 عدد ایٹم بم تیار حالت میں ہیں، سی آئی اے

ہفتہ 27 فروری 2016 09:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے سعودی عرب کے پاس چار سے سات ایٹم بم کی موجودگی کا انکشاف کیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ ہال ٹرنر نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب کے پاس چار سے سات عدد ایٹم بم تیار حالت میں موجود ہیں ان ایٹم بم کو میزائل یا طیارے کے ذریعے سے پھینکا جاتا ہے سعودی عرب کے پاس ایٹم بم چلانے اور بروقت ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے سعودی عرب کی جانب سے اس خبر کو سامنے لانے کا مقصد روس کو خبردار کرنا ہے جبکہ دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو کالعدم تنظیم داعش کابڑا خطرہ ہے داعش کیخلاف اس قسم کے ہتھیار استعمال نہیں ہوسکتا ہے داعش کیخلاف زمینی جنگ ہوسکتی ہے اس خبر میں صداقت نہیں ہے یہ سچ نہیں ہے

متعلقہ عنوان :