یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 48پیسے تک کمی کا امکان

ہفتہ 27 فروری 2016 10:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 27فروری۔2016ء) یکم مارچ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 8روپے 48پیسے تک کمی کا امکان ہے ،آئل اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کر دی ہے ،وزارت خزانہ وزیراعظم سے منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کااعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال کی گئی سمری میں پٹرول کی قیمت میں 8روپے48پیسے لائیٹ ڈیزل 1روپے97پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل 4روپے67پیسے ہائی اکٹین 2روپے 98پیسے اور مٹی کے تیل قیمت میں 1روپے66پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے ، وزارت پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی جس کے بعد وزارت خزانہ وزیراعظم سے منظوری کے بعد قیمتوں میں کمی کا اعلان کر ے گی۔