جنوبی افریقہ کے اسپنر آرون فنگیسو کا ایکشن مشکوک،فنگیسو ورلڈ ٹی 20 کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں،آئی سی سی کے قوانین کے مطابق اسپنر کو 21 دن کے اندر باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہوگا، تب تک باؤلنگ کرسکتے ہیں

جمعہ 26 فروری 2016 10:00

کیپ ٹاوٴن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) جنوبی افریقہ کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل اسپنر آرون فنگیسو کا ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا ہے۔آرون فنگیسو کا باوٴلنگ ایکشن جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک ون ڈے کپ کے سیمی فائنل میں غیر قانونی رپورٹ ہوا جہاں فنگیسو ہائی ویلڈ لائنز کی نمائندگی کررہے تھے اور ان کی ٹیم نے اس میچ میں واریئرز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی، میچ میں فنگیسو نے 38 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کی تھیں۔

(جاری ہے)

فنگیسو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کے مطابق فنگیسو کو 21 دن کے اندر باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانا ہوگا جبکہ کسی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے جلد از جلد ٹیسٹ میں کلیئر ہونا ہو گا۔کرکٹ ساوٴتھ افریقہ (سی ایس اے) کے تازہ بیان کے مطابق ’فنگیسو کے ایکشن کو سی ایس اے کے قوانین کے مطابق جلد ہی ٹیسٹ کیا جائے گا‘۔فنگیسو کے باوٴلنگ ایکشن کا ٹیسٹ جمعہ کو متوقع ہے اور جب تک ٹیسٹ کے نتائج سامنے نہیں آجاتے ، تب تک انہیں باوٴلنگ کرنے کی اجازت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :