عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی، ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا،تولہ سونے کی قیمت48ہزار550رو پے سے کم ہوکر48ہزار500روپے ہو گئی

جمعہ 26 فروری 2016 09:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سوناسستا ہو گیا ۔جمعرات کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت1234ڈالر پر آگئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں50رو پے کی ریکارڈکی گئی جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت48ہزار550رو پے سے کم ہوکر48ہزار500روپے ہو گئی اسی طرح53روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت41ہزار571روپے ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 660روپے پر برقرار رہی ۔