صحرائے سینا میں روسی طیارہ مار گرانے میں دہشتگرد ملوث ہیں‘ عبدالفتح السیسی

جمعہ 26 فروری 2016 10:17

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) مصرے صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ صحرائے سینائے میں گزشتہ سال مار گرائے جانیوالے روسی طیارے کے واقعے میں دہشتگرد ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ٹی وی خطاب میں مصر کے صدر نے کہا کہ روسی طیارہ مار گرانے میں دہشتگرد ملوث ہیں اور دہشتگردوں کی اس مزموم کارروائی کا مقصد ماسکو کے ساتھ روس کے تعلقات خراب کرنا اور ملک کی سیاحتی انڈسٹری کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔