افغانستان میں پہلی مرتبہ2 کمانڈرسمیت داعش کے 10 جنگجووٴں نے ہتھیار ڈال دیے

جمعہ 26 فروری 2016 10:10

جلال آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔ 26فروری۔2016ء) افغانستان میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے 10 جنگجووٴں نے ہتھیار ڈال دیے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشرقی ننگرہار صوبے کے گورنر کے ترجمان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ داعش کے 2 کمانڈروں سمیت 10 جنگجووٴں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے افغان امن عمل میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 طالبان جنگجووٴں نے بھی ہتھیار پھینک دیے۔

(جاری ہے)

افغانستان میں داعش سے تعلق رکھنے والے مقامی جنگجووٴں کی جانب سے حکام کے سامنے ہتھیار ڈالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔داعش نے حالیہ ہفتوں میں افغانستان کے مشرق میں حملے تیز کر دیے ہیں۔صوبائی امن کمیٹی کے سربراہ ملک نذیر نے بتایا کہ داعش کے یہ دس جنگجو ضلع شنوار میں سرگرم تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم ان کے لیے مناسب سیکیورٹی اور نوکری کے انتظامات کرتے ہوئے زندگی کی بنیادی ضرورتیں فراہم کریں گے تاکہ یہ دوبارہ جنگجو نہ بن جائیں۔

متعلقہ عنوان :